Home / اہم خبریں / ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث 5 بچے جاں بحق

ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث 5 بچے جاں بحق

ساہیوال (بیورو رپورٹ) ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث 5 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق شدید گرمی میں اے سی خراب ہونے سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس سے 5 بجے انتقال کرگئے۔ ڈی سی ساہیوال کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا، فوری طور پر ایم ایس آفس سے اے سی اتروا کر بچوں کے وارڈ میں لگوادیا گیا ہے۔ ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے متعلق صوبائی حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا جس پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان صوبائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘ساہیوال ہسپتال میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر تحقیقات کے بعد غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ٹویٹر میں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، اس واقعے پر پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے