Home / اہم خبریں / انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی روپے کی قدر مستحکم

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی روپے کی قدر مستحکم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 46 پیسے گھٹ کر 147 روپے 75 پیسے کی سطح پر آگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے ڈالر 149 روپے کی سطح پر آگیا۔واضح رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 148روپے 79 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 149 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا اور 8 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 3.5 روپے سستا ہوچکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے