Home / اسلام آباد / علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے کے ساتھ تعلق ہونے کا انکشاف

علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے کے ساتھ تعلق ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے کے ساتھ تعلق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے امریکہ سے کہا ہے کہ علی وزیر، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا ساتھ دے۔ محسن داوڑ اور علی وزیر وزیرستان کو امریکی خواہش کے مطابق علاقہ بنانا چاہتے ہیں۔ رحمت اللہ نبیل دو ہزار دس سے دو ہزار بارہ تک افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس کا سربراہ رہا۔ دوسری جانب محسن داوڑ کی پاک فوج کے خلاف ہرزا سرائی مسلسل جاری ہے۔ محسن داوڑ نے اپنے شر انگیز بیان میں کہا ہے کہ کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا۔ پاکستان آرمی وزیرستان سے چلی جائے۔ محسن داوڑ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد کی اپیل کی حمایت کردی ہے۔ محسن داوڑ وائس آف امریکہ کو مسلسل انٹرویو دے رہا ہے۔ وائس آف امریکہ ایک ایجنڈے کے تحت مسلسل پاکستان مخالف خبریں چلا رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے