کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ہمیشہ بڑکیں ہی ماری ہیں۔ شیخ رشید پر اب اپنے نئے آقا نیازی صاحب کا بھوت سوار ہے اور انکی خوشنودی میں دن رات مصروف ہیں انکے اپنے ادارے ریلوے کا حال خراب ہے مگر انکی توجہ سیاست پر ہے انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے استعفی طلب کرنے والے آئے روز ٹرینوں کے حادثات پر کب مستعفی ہونگے؟ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بدترین خسارے کا شکار ریلوے کی بدترین کارکردگی پر وزیر ریلوے استعفی دیں۔ شیخ رشید جان لیں کہ ملکی معیشت کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی نااہل سرکار کے بلند و بانگ دعوؤں نے تباہ کی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایت پر کے سی آر کو مقررہ وقت میں بحال کرینگے اب ہمارے بدترین مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں سندھ حکومت جدوجہد کررہی ہے۔
![]()