Home / اہم خبریں / جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈوانس بورڈ آف اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے چودہویں اجلاس کا انعقاد

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈوانس بورڈ آف اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے چودہویں اجلاس کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈوانس بورڈ آف اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا چودہواں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سائنسز کے دو امیدواروں کو ماسٹرز آف سائنسز آف پبلک ہیلتھ کی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ فیصلہ بورڈ ممبرز کی متفقہ رائے سے کیا گیا ۔ ڈاگری حاصل کرنے والے امیدواروں میں ڈاکٹر عمیر اصغر اور ڈاکٹر حرا طارق شامل تھیں ۔ ڈاکٹر حرا طارق کی تحقیق کا موضوع کراچی میں گھریلو خواتین کے کام کرنے سے متعلق عمومی صحت کے مسائل تھا جبکہ ڈاکٹر عمیر اصغر کے مقالے کا موضوع صحت کے شعبے میں درپیش مسائل سے متعلق تھا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں تحقیق کے ذریعے ہم ملک کے دیرینہ مسائل کے حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ ہمارے فارغ التحصیل طلباو طالبات معاشرتی مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے