Home / اہم خبریں / بڑھتی مہنگائی، ٹوپیوں، تسبیح، جائے نماز کی فروخت میں کمی آگئی

بڑھتی مہنگائی، ٹوپیوں، تسبیح، جائے نماز کی فروخت میں کمی آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کی قوت خرید متاثر ہونے کے باعث رواں سال رمضان المبارک کے دوران مختلف اقسام کی ٹوپیوں، تسبیح، جائے نماز کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بیس سے پچاس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں سال رمضان کے سیزن کے لئے چین سے ٹوپیوں کی درآمدات ساٹھ فیصد گھٹ گئی ہیں تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور ملائشیا سے بھی ٹوپیوں کی درآمد میں کمی آئی ہے۔ دنیا کے دیگر اسلامی ریاستوں کی طرح پاکستان میں بھی ٹوپی پہننے کا رجحان کم ہورہا ہے۔ مساجد میں نمازیوں کی ایک کثیر تعداد بغیر ٹوپی کے نماز پڑھتی ہے۔ چند سال قبل تک مساجد میں نمازیوں کی سہولت کے لئے کجھور کے پتوں سے بنی ہوئی ٹوپیاں رکھی جاتی تھی لیکن اب مساجد میں پلاسٹک یا عام کپڑے کی تیارکردہ ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں۔ شہر میں ٹوپیوں کی فروخت کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اور عطر کے کاروبار میں اضافہ ہو جاتا تھا۔ بڑی مساجد کے باہر ٹوپیوں اور تسبیحوں وغیرہ کی فروخت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والوں کی جانب سے پہلے عشرے کے اختتام پر ٹوپیوں کی طلب سو فیصد بڑھ جاتی ہے۔ دوست احباب کو تحفوں میں دینے کے لئے تسبیح اور جائے نماز کی سستی قیمت کی خریداری کی جارہی ہیں۔ رمضان المبارک سے قبل مختلف اقسام کی ٹوپیوں کی قیمت پچاس سے سو روپے کے درمیان تھی تاہم رمضان المبارک کے دوران ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے