Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی ایک اور بڑی کرپشن سامنے آگئی، زکوٰۃ کے پیسے بھی نہ چھوڑے۔ شاہین شیخ

سندھ حکومت کی ایک اور بڑی کرپشن سامنے آگئی، زکوٰۃ کے پیسے بھی نہ چھوڑے۔ شاہین شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کی صدر شاہین شیخ سندھ بینک کی اندھی لوٹ گھسوٹ کے معاملے پر اظہار برہمی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ روٹی کپڑا مکان کے نعرے لگانے والی جماعت نے خود تو کچھ دیا نہیں مگر اب غریبوں کی زکواۃ پر بھی قدغن لگا لی۔ دو ارب کے زکوٰۃ فنڈز کے اکاؤنٹس میں چار ماہ تک منافع کمایا۔سندھ بینک نے سندھ کو ہی لوٹا۔ زکوٰۃ فنڈ ہمیشہ کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھے جاتے ہیں۔ سندھ بینک نے یہ سب کس کے ایماء پر کیا۔غریبوں کا پیسہ بھی اب یہاں محفوظ نہیں، پاکستان تحریک انصاف غریبوں کا حق انہیں ضرور دلوائے گی، اور ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سندھ بینک کے اس فعل کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے