میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ایس ایس پی میرپورخاص کے دفتر میں پبلک کمپلین سینٹر کے قیام پر پریس بریفنگ، ایک ماہ قبل قائم کئے جانے والے سیل میں موصول ہونیوالی شکایات اور انکے ازالے کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص کے دفتر میں ایک ماہ قبل قائم کئے جانے والے پبلک کمپلین سینٹرز کے متعلق صحافیوں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے کہا کہ مذکورہ سینٹرز پولیس اور عوام میں دوری کو کم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں جس میں شہریوں کے لئے ایک بہتر ماحول فراہم کیا گیا ہے، ہمیں ان شکایتی سیلز میں ہر قسم کی شکایات جس میں چوری ڈکیتی، آپس کی لڑائیاں اور پیسوں کے لین دین سمیت دیگر معاملات میں شکایات موصول ہو رہی ہیں اور کسی بھی شکایتی کو یہاں سے واپس نہیں بھیجا جا رہا بلکہ انکے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اس حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے بتایا کہ ضلعی سطح پر رواں سال آن لائن اور براہ راست 659 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 546 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے اور 113 شکایات تعطل کا شکار ہیں اسکے لئے بھی تیزی سے ورکنگ کی جارہی ہے، ڈویژنل کمپلین سینٹر کے حوالے سے انچارج کمپلین سیل ایس پی عطا محمد نظامانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع سے آن لائن اور براہ راست 386 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 353 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ان سینٹرز میں بجلی کی غلط بلوں کی بھی شکایات آرہی ہیں جو ہمارا کام نہیں لیکن ہم درخواست گذار کو واپس نہیں لوٹا رہے اورانکے بھی مسئلے کا حل کرکے دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا پولیس پر بھروسہ بحال ہو جائے، بعد ازاں ایس ایس پی و ڈی آئی آجی میرپورخاص ریجن نے مذکورہ کمپلین سینٹرز میں موجود سہولیات کے متعلق بھی آگاہی دی۔
![]()