تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سول ہسپتال پسرور کے ایم ایس 8 ملازموں کی تنخواہیں اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں بلڈنگ کو وائٹ واش کروانے اور سبزہ زار کی تیاری پر 3 لاکھ کا عطیہ دیا

سول ہسپتال پسرور کے ایم ایس 8 ملازموں کی تنخواہیں اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں بلڈنگ کو وائٹ واش کروانے اور سبزہ زار کی تیاری پر 3 لاکھ کا عطیہ دیا

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سول ہسپتال پسرور کے ایم ایس 8 ملازموں کی تنخواہیں اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں بلڈنگ کو وائٹ واش کروانے اور سبزہ زار کی تیاری پر 3 لاکھ کا عطیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام مصطفی سدھو نے ہسپتال میں تعینات درجہ چہارم کے 8 ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد انہیں بے روزگار نہیں کیا بلکہ ہسپتال کا نظم و نسق بہتر بنانے کے لیئے ڈیوٹی پر بحال رکھا ہے اور انہیں اپنی جیب سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے اس مقصد کے لیئے انہیں ہر ماہ اپنی جیب سے 96 ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ دریں اثنا ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفی سدھو نے 3 لاکھ روپے کا عطیہ دیتے ہوئے ہسپتال کی بلڈنگ کو رنگ و روغن کروانے کے بعد شاندار سبزہ زار بھی تیار کروادیئے ہیں جس سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پسرور کی تاریخ میں پہلی بار ایک سرکاری ہسپتال کے ایم ایس نے اپنی جیب سے ادارے کے 8 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی روایت ڈالی ہے اور وائٹ واش کروانے کے ساتھ ساتھ 2 سبزہ زار بھی تیار کروائے ہیں۔ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس نے کہا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیئے ذاتی جیب سے رقم خرچ کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر غلام مصطفی سدھوکا تعلق پسرور کے گاؤں ڈوگری ہریاں سے ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ میں ابھی 18 ماہ کا عرصہ باقی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے