راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور شہر و مضافات میں ہونے والی بارشوں نے علاقہ بھر میں انتظامیہ کی کرپشن، غیر معیارانہ طریقہ کار، سیوریج کے فلاپ سسٹم اور ناقص مٹیریل کی پول کھول دی جبکہ کوہ ِ سلیمان پر ہونے والی بارشوں کی وجہ سے رود کوہی سیلاب کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں جس سے عوام کی فصلات و گھروں کے بہہ جانے کا شدید اندیشہ ہے، شہریوں کا کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی سی راجن پور اور اے سی جام پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق جام پور شہر گہائیاں والا چوک، رانی بازار، صدر بازار، علی پور محلہ، پیپلز کالونی، عوامی کالونی، ترک آباد، جعفر آباد، داجل روڈ، کچہری و مضافات، اللہ باد چوک، کوٹ بودلہ، کوٹلہ مغلاں ڈھورا حجانہ، کوٹلہ دیوان میں بارشوں کا پانی ہر چوک چوراہوں پر جمع ہو کرجوہڑ کی شکل اختیار کر گیا جس سے شہر بھر کا حسن ماند پڑ گیا ہے عوام کا پیدل چلنا تک محال ہو گیا ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن دوسری طرف مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ماہ رمضان کے با برکت مہینے میں روزہ دار بھی شدید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ہر جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور جلے پر نمک چھڑکنے کا کام واپڈا والوں نے کر دیا ہے دو دن سے بجلی غائب ہے جس سے روزہ داروں کو سحری، افطار، تراویح و دیگر عبادات کے اوقات میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں غلام مصطفٰی، عبدالغفار، شکیل، یوسف، ریاض، کاشف، اللہ ڈتہ، پیرنڈتہ، الٰہی بخش، شملو و دیگر نے پر زور اپیل کرتے ہوۓ کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی سی راجن پور، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سے مطالبہ کیا ہے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے اور جام پور کی عوام پر ترس کھاتے ہوئے جام پور شہر کا فلاپ سیوریج سسٹم ٹھیک کراکے، داخل بائی پاس و دیگر مقامات پر گٹروں کے کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں اور فی الفور پانی نکالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
![]()