تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رمضان المبارک میں سبزی، فروٹ، گوشت اور مچھلی کی دام بڑھنے اور سیلون پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کے چھاپے

رمضان المبارک میں سبزی، فروٹ، گوشت اور مچھلی کی دام بڑھنے اور سیلون پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کے چھاپے

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) رمضان المبارک میں سبزی، فروٹ، گوشت اور مچھلی کی دام بڑھنے اور سیلون پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کے چھاپے۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ میں رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرتے ہوئے ہوٹل، مٹھائی، پکوڑے اور کولڈ ڈرنک سمیت مچھلی، گوشت، سبزی، فروٹ اور کریانہ پرچوں کی دکانوں پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند، مارکیٹ کمیٹی سیکریٹری اقبال جونیجو اور کلرک گلزار ساھڑ نے پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے اور رمضان آرڈیننس پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر میہڑ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر رند نے شہر میں غیر معیاری اور مضر صحت بلیڈ استعمال کرنے والےسیلون ماسٹر کے خلاف کاروائی کی کئی سیلون پر چھاپے مار کر صفائی اور استعمال ہونے والے بلیڈ، صابن اور پاؤڈر کا جائزہ لیا، کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میہڑ نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے پورے شہر کا دورہ کیا ہے رمضان آرڈیننس پر جو بھی عمل نہیں کریگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائيگی اور جو بھی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ مہنگائی کرکے غریب عوام کو لوٹنے کی کوشش کریگا ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائيگی اور سیلون ماسٹر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ایک شیو پر ایک بلیڈ اور ھینڈ گلوب کا استعمال کریں جو بھی عمل نہیں کریگا اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے