تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جام پور فلور مل کا غیر معیاری آٹا رمضان سستا بازار میں دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی، شہری پریشان حال

جام پور فلور مل کا غیر معیاری آٹا رمضان سستا بازار میں دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی، شہری پریشان حال

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی طرف سے رمضان المبار ک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستی ومعیاری اشیاء ایک ہی چھت کے تلے فراہم کرنے کیلئے سستار مضان بازار کی مد میں اربوں روپوں کے سبسڈی دی گئی تاکہ غریب عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرکے رمضان کے روزے رکھ سکیں لیکن جام پور سستا رمضان بازار میں ناقص و غیر معیاری آٹا کی فروخت نے شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنا شروع کر دیا شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فی الفور ناقص آٹا فروخت کرنیو الے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر معیاری آٹا فروخت کرنے کا مطالبہ یہ الزام جام پور کے شہریوں محمد وقار، محمد عامر، پرویز اقبال، محمد ظفر، محمد نعیم، غلام مصطفیٰ سمیت دیگر نے میڈیا نمائندوں کو بتاتے ہوئے لگایا انہوں نے بتایا کہ سستا رمضان بازار سے 2 دن قبل ہم نے 10 کلو آٹے کا تھیلہ خرید کیا تو گھر جا کر شام کو جب گھر والوں نے روٹی پکانے کی کوشش کی تو روٹیاں نہ پک سکیں اور آٹا سفید کی بجائے سیاہ رنگ میں تبدیل ہوگیا لیکن ہم غریب آدمی متبادل آٹا خرید نہ سکتے تھے ہم نے مجبوراً اس کالے آٹے کی روٹی پکا کر بچوں کو کھلایا تو ہمارے بچوں کو دست اور پیٹ کے مختلف امراض لاحق ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جب سستا رمضان بازار میں آٹے کے ٹھیکیدار کے سیل مین سے شکایت کی تو الٹا اس نے ہمیں ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا اور کہا کہ جو کچھ کرنا ہے کر لو کیونکہ ہم نے کمیشن کا حصہ ڈی سی راجن پور اور دیگر افسران کو پہنچا دیا ہے تاہم شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فی الفور ناقص آٹا فروخت کرنیوالے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر معیاری آٹا فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے