تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور فیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی

لاہور فیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہورکے علاقے والٹن روڈ پرفیکٹری ایریا میں گھرمیں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی جب کہ بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق گھرکی بالائی منزل پرواقع کمرے میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے بالائی منزل کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 5 سالہ حبیبہ اورعلی کو مردہ حالت میں نکال لیا جبکہ 30 سالہ عمران اور دو سالہ نبیہہ کوزخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نبیہہ بھی جانبرنہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پرتحقیقات کی جا رہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے