تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کویت ائیرویز کی پرواز کے یو ۔501 کو بیروت ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل مشکلات کا سامنا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا

کویت ائیرویز کی پرواز کے یو ۔501 کو بیروت ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل مشکلات کا سامنا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت ائیرویز کی پرواز کے یو ۔501 کو بیروت رفیک ہریری ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل مشکلات کا سامنا، بیروت رفیک ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل کویت ائیرویز کا طیارہ کے یو ۔501 آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر کسی چیز سے ٹکرا گیا، نیشنل نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق طیارہ اولوں یا بجلی سے ٹکرایا۔ جہاز کے کپتان کا کہنا ہے کہ طیارے کو برف سے بھرے بادلوں سے گزرتے ہوئے نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی کھڑکیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ وہ طیارے کا سب سے حساس حصہ ہوتا ہے البتہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب تک کے اندازوں کے مطابق طیارہ یا تو بجلی یا پھر کسی بڑے پرندے سے ٹکرایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے