میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نیب کی ٹیم کا سول اسپتال میرپورخاص میں چھاپہ گردوں کے وارڈ میں مہنگی مشینری کی خریداری اور کرپشن کی تحقیقات شروع کردی۔ نیب کی ٹیم افسر کریم بھیو کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے ریکارڈ کی چھان بین کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے خریدی گئی کروڑوں روپے کی مالیت کی نئی مشینری استعمال نہ ہونے کی تحقیقات کی گئی۔ گردوں کا وارڈ جوکہ فلاح بہبود انسانیت فلاحی ادارے کے ماتحت 2004 سے چل رہا ہے اور اس وارڈ میں 13 مشینیں غریبوں کو مفت علاج فراہم کر رہی ہیں۔ فلاح انسانیت بہبود کے سیکریٹری منصور چیمہ نے گردوں کے وارڈ کے حوالے نیب کی ٹیم کو بریفنگ دی۔
![]()