میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد ریجن غلام سرور جمالی اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص میں شب برات کے موقع پر اور کرسچن کمیونٹی کے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں فول پروف حفاظتی انتظامات کے احکامات جاری۔ شب برات کے موقع پر مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور دینی اجتماعات میں عبادت اور خاص طور پر قبرستانوں میں لوگوں کی آمد کے پیش نظر مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں فول پروف حفاظتی اقدامات کے لیئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیاـ جبکہ 21 اپریل کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں بھی گرجا گھروں، کرسچن کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں اور دیگر مذہبی تقریبات کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کے احکامات جاری، ضلع میرپورخاص میں فول پروف سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 400 سے زائد پولیس اہلکار 50 سے زائد پولیس کمانڈوز اور موٹر سائیکل سوار پولیس فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، میرپورخاص کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرکے کڑی نگرانی کی جائے گی، تمام گیسٹ ہاوسز، ہوٹلز، سرائے اور مسافر خانوں میں چیکنگ و ہر آنے والے مسافر کے کوائف کی جانچ ہڑتال اور قریبی تھانے میں کوائف کے فل فور اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاـ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کے عمل کو مربوط و موثر بنانے کے احکامات جاری، تاہم شہری کسی بھی مشکوک حرکت، سرگرمی یا مشتبہ و لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل وغیرہ دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری مددگار 15، قریبی تھانے یا ایس ایس پی آفس کو دیں۔
![]()