گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری، کھاریاں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو دو یوم کے اندرٹریس کر لیا گیا۔ چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں ایس آئی سرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھاریاں میں ہونے والی ڈکیتی کو دو دن کے اندر ٹریس کر کے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد وقار ولد محمد رزاق سکنہ سیدو لنگار، عادل مطلوب ولد مطلوب سکنہ سیدو لنگار، محمود اختر ولد محمد اختر سکنہ کھوہار، اور اویس ابرار ولد ابرارحسین سکنہ بدر مرجان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 20 تولہ سونا، 3 لاکھ روپے نقدی اور گھریلو سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے ڈکیتی کی واردات کو دو دن کے اندر ٹریس کرنے پر خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
![]()