Home / اہم خبریں / ہوس کے ہاتھوں اندھا ہوکر 8 سالہ بچے کیساتھ مسجد میں بدفعلی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

ہوس کے ہاتھوں اندھا ہوکر 8 سالہ بچے کیساتھ مسجد میں بدفعلی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ہوس کے ہاتھوں اندھا ہوکر 8 سالہ بچے کیساتھ مسجد میں بدفعلی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار، ملزم کا اعتراف جرم، مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق مظہر وحید شاہ ولد عبدالغفارساکن نادان شہید اکبر پورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر آیا تو زوجہ سے اپنے 8 سالہ بیٹے طلحہ شاہ کے بارے میں پوچھا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ فجر کی نماز کیلئے مسجد گیا ہوا ہے۔ آدھا گھنٹہ گزرنے تک جب وہ گھر نہیں آیا میں خود اُسے لینے مسجد چلا گیا۔ مسجد پہنچ کر اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی ۔ جب مسجد کے غسل خانوں کو پہنچا تو دیکھا کہ ایک نوجوان میرے بیٹے کے ساتھ بزور بد فعلی کر رہا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی وہ (ملزم) وہاں سے بھاگ گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) منصور امان نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اکبر پورہ سب انسپیکٹر جمشید خان کو جلد از جلد ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ جمشید خان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔ ملزم ذیشان ولد حیات ساکن نادان شہید اکبر پورہ کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں۔ ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے