تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں میں ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ چھب کلاں اور تلمبہ پولیس کی کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار منشیات اور شراب برآمد

میاں چنوں میں ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ چھب کلاں اور تلمبہ پولیس کی کاروائیاں، 4 ملزمان گرفتار منشیات اور شراب برآمد

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) ڈی پی او محمد معصوم کی ہدایت پر پولیس کا منشیات/ شراب فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد۔ تھانہ چھب کلاں اور تلمبہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 کلو 680 گرام چرس، 500 گرام افیون، 10 بوتلیں شراب ولائتی برآمد۔ ملزمان صادق، عثمان، کاشف اور منور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد معصوم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں، سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او نے ایس ایچ اوز نجف عباس اور زاہد گجر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے