میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) ڈی پی او محمد معصوم کی ہدایت پر پولیس کا منشیات/ شراب فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد۔ تھانہ چھب کلاں اور تلمبہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 کلو 680 گرام چرس، 500 گرام افیون، 10 بوتلیں شراب ولائتی برآمد۔ ملزمان صادق، عثمان، کاشف اور منور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد معصوم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں، سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او نے ایس ایچ اوز نجف عباس اور زاہد گجر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
![]()