ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سندھ عبدالباری پتافی کے حکم پر گوٹھ پیرو فقیر شورو میں ایک روزہ فری وٹرنری میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا اہتمام وٹرنری ڈاکٹر الطاف احمد شاہ اور ڈاکٹر دوست اکبر مری نے کیا فری وٹرنری میڈیکل کیمپ میں چھوٹے بڑے جانوروں جس میں بھینس، گائے، بھیڑ، بکریاں شامل ہیں تقریباً تین ہزار جانوروں کو بیماریوں سے بچاوُ کے لیئے مفت انجیکشن لگائے گئے اور مقامی لوگوں کو جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچاوُ کے لیئے آگہی دی گئی کیمپ میں موجود ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سانگھڑ ڈاکٹر جمال الدین جونیجو، انویسٹیگیٹ انسپیکٹر انفورسمینٹ ڈاکٹر منٹھار بڑدی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری پتافی کے حکم پر پورے ضلع سانگھڑ میں مفت وٹرنری میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کیا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو اپنے مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاوُ کے لیئے آگہی دی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند جانور اگر مادہ گائے یا بھینس ہے تو اس سے وافر مقدار میں اچھا دودھ حاصل کیا جاسکتا ہے اور اچھا اور صحت مند جانور ہوگا تو اس کا گوشت بھی اچھا ہوگا جس سے مویشی مالکان کو اچھا منافع ہوگا انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ہسپتالوں پر قبضہ مافیا کی جانب سے غیرقانونی قبضوں اور ہسپتالوں کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرکاری وٹرنری ہسپتالوں پر قبضہ مافیا کے قبضوں کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے اور اسٹاف کو بھی دشواریوں کا سامنا ہے انہوں نے میڈیا کے توسط سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سندھ اور محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ ضلع سانگھڑ میں وٹرنری کے ہسپتالوں سے قبضے ختم کرائیں اور خستہ حال بلڈنگوں کی مرمت کرائی جائے تاکہ عملہ آسانی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں اور مویشی مالکان سے وٹرنری ڈاکٹر ہر وقت رابطے میں رہ کر بیمار مویشیوں کا صحیح نمونے سے علاج کرسکیں تاکہ مویشی مالکان اپنے صحت مند جانوروں سے اچھا منافع حاصل کرسکیں اس موقع پر وٹرنری ڈاکٹر خوشی محمد راجپوت، مقامی زمیندار امتیازعلی شورو، یاسین شورو سمیت وٹرنری ڈاکٹروں اور مویشی مالکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
![]()