میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) محکمہ داخلہ سندھ نے زیادتی کا شکار، کاروکاری اور گھریلو پریشانی سے فرار ہونے والی عورتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اس ضمن میں کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی زیرصدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا کمشنر نے میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ عورتوں کیلئے تھانوں میں لیڈیز پولیس کی موجودگی اور متاثرہ عورتوں کو ملنے والی سہولیات سمیت عدالت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے مطابق تھانوں میں متاثرہ عورتوں کی سہولیات کے حوالے سے مطلوبہ اشیاء اور اخراجات کے متعلق آگاہ کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ عورتوں کیلئے تھانوں سے باہ سیف ہاؤس، دارالامان اور ایسے سیکورٹی فراہم کرنے والے اداروں کی موجودہ پوزیشن، مطلوبہ سہولیات اور اخراجات کی تفصیل بھی دی جائے تاکہ محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کی جاسکیں واضع رہے کہ یہ اقدامات سی پی نمبر ڈی 5920/2015 کائنات سومرو کو ملنے والی سیکورٹی کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے کئے ہیں جس کے تحت متاثرہ عورتوں کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔
![]()