Home / اہم خبریں / صحت عامہ اور تعلیم و صحت کی شعور و آگاہی کے لیے ”فیملی ہیلتھ ایجوکیشن گالا ” کل ہوگا، جاوید بحریہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ پروگرام میں مختلف امراض کے علاج، موتیا کی سرجری، ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

صحت عامہ اور تعلیم و صحت کی شعور و آگاہی کے لیے ”فیملی ہیلتھ ایجوکیشن گالا ” کل ہوگا، جاوید بحریہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ پروگرام میں مختلف امراض کے علاج، موتیا کی سرجری، ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جاوید بحریہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، پی آئی ایم اے، سندھ سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن، فاران فاؤنڈیشن، آئی ایچ ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ماڑی پور ڈویژن میں صحت عامہ اور تعلیم و صحت کی شعور و آگاہی کے لیے ”فیملی ہیلتھ ایجوکیشن گالا” کل (اتوار) صبح 11سے شام 4 بجے جاوید بحریہ کمیونٹی سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ فیملی ہیلتھ ایجوکیشن گالا میں آنکھوں کا مفت معائنہ اور موتیا کی سرجری، فری میڈیکل چیک اپ اور ادویات کی فراہمی، ذہنی، نفسیاتی، اعصابی، دماغی، منشیات اور ازدواجی مسائل کے لیے مفت مشورہ، ماہر ڈینٹل سرجن سے دانتوں کا معائنہ، ماہر امراض جلد سے مفت مشورہ و دوا، الٹرنیٹو میڈیسن میں ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز و ماہر حکیم سے مفت مشورہ و علاج اور حجامہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ گالا میں بچوں کی تعلیم، داخلے و کیریئر گائیڈنس اور صحت عامہ کی آگاہی کے لیے ورکشاپس اور سیمینار کا اہتمام بھی کیا جائے گا جبکہ کتب بینی اور مطالعہ کے شوق کو بڑھانے کے لیے 50 فیصد رعایتی قیمت پر کتابیں بھی دستیاب ہوگی۔ فیملی ہیلتھ ایجوکیشن گالا میں ماڑی پور ڈویژن کا ہر فرد اپنے خاندان کے ساتھ شرکت کرسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے