نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ضلع نوشہرو فیروز میں یومِ پاکستان منانے کا جذبہ ہر طبقہ فکر کے مرد و خواتین میں پہلے سے زیادہ دیکھا گیا جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرو فیروز کی اساتذہ و طالبات کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانیان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا، قرادادِ پاکستان اور تحریکِ آزادی کے عنوان پر طالبات کی جانب سے تقریری مقابلوں میں آزاد وطن کی فضاؤں اور بانیانِ وطن کی کاوشوں کو بھرپور انداز اور الفاظ میں سلام پیش کیا۔ اساتذہ کرام نے بھی 23 مارچ کے حوالے سے شہداء وطن کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور قرادادِ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے جن کو بھرپور داد سے نوازاگیا۔ 23 مارچ کے حوالے سے کوئز مقابلہ اور دیگر مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پر پرنسپل میڈم امبرینا ناز کانجو و دیگر سینئر اساتذہ نے طالبات میں ایوارڈ اور میڈل تقسیم کئے آخر میں اساتذہ و طالبات نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔
![]()