تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے آفس کی اوپنگ کی افتتاحی تقریب

آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے آفس کی اوپنگ کی افتتاحی تقریب

لاہور( عارف اے نجمی سے) باری سٹوڈیو میں آر کے پروڈکشنز اینڈ فیشن سٹوڈیو کے آفس کی اوپنگ کی افتتاحی تقریب اور منچلے بینڈ اور آر کے پروڈکیشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’محبت کے انگارے ‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور فلم سٹار ولی بخاری،سلطان بلا، فلم سٹار دیا ملکہ اور دیگر شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کلچر ونگ کے صدر محمد عتیق ملک ، آر کے پروڈکیشن کے ڈائریکٹر خرم شہزاد، جنرل مینجر زہرا بیگ کلک میگزین کے ایڈیٹر مختار احمد، رائل ٹی وی کے وسیم احسن، ڈاکٹر سلمان، ڈائریکٹر ممتاز حسین، رائٹر ناصر ادیب پروڈیوسر جانی نرالا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر کے پروڈکیشنز کے ڈائریکٹر خرم شہزاد نے کہا ہماری پروڈکیشنز کا موقف صرف نیو چہروں کو متعارف کروانا ہے جن میں کچھ کرنے کا جنون ہے لیکن وہ کسی وجہ سے آگے نہیں آ پاتے اور اگر آگے آ نا بھی چاہیں تو مختلف تقاضوں کی وجہ سے وہ اپنے جنون اور لگن کو ختم کر بیٹھتے ہیں، ہماری ٹیم ایسے چہروں اور نئی آوازوں کو تلاش کر کے انہیں وہ مقام دلانا چاہتی ہے جو ان کا حق ہے انہوں نے مزید کہا آر کے پروڈکیشنز دوستوں کی دعاؤں اور اپنے کام کی وجہ سے اپنا ایک الگ مقام پیدا کرئے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے