تازہ ترین
Home / اہم خبریں / زنانہ ہسپتال روڈ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

زنانہ ہسپتال روڈ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹ: گوہرغنچہ) ڈیرہ اسماعیل کی مصروف ترین زنانہ ہسپتال روڈ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات میں اضافہ، روڈ کئی سالوں سے مرمت نہیں ہوسکا، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈیرہ کی مصروف ترین زنانہ ہسپتال روڈ جوکہ سرکلر روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ بوجھ ہے۔ اس کے علاوہ بھاری ٹریفک اور ریت بجری سے لوڈ ہوکر آنے والے ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیاں اس روڈ کی بربادی کی بنیادی وجہ ہیں سرکلر روڈ پر رش کی وجہ سے تمام ہیوی ٹریفک اس روڈ کا رخ کرتی ہے جبکہ ضلعی کچہری، ہائی کورٹ، گورنمنٹ کالج سمیت دیگر سرکاری دفاتر آنے جانے کے لئے یہی روڈ استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے زنانہ ہسپتال روڈ پر ٹریفک کا رش بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس روڈ کی حالت زار کو بہتر بنانے میں ذاتی دلچسپی لیں اور ذمہ داران کو احکامات جاری کریں کہ وہ اس روڈ کی جلد از جلد مرمت کریں تاکہ عوام کو اس اذیت سے چھٹکار حاصل ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے