Home / آسٹریلیا / نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملوں میں شہادتوں کی تعداد 49 ہوگئی۔ حکام کے مطابق بیس افراد تشویشناک حالت میں زیرعلاج

نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملوں میں شہادتوں کی تعداد 49 ہوگئی۔ حکام کے مطابق بیس افراد تشویشناک حالت میں زیرعلاج

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) دو مساجد پر دہشتگرد حملوں میں شہادتوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق بیس افراد تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کر کے 49 نمازیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد نور اور مسجد لنٹن میں پیش آیا۔ پولیس نے خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسجد میں ایک مسلح شخص داخل ہوا جس نے مشین گن سے فائرنگ کی۔ حملہ آور نے پنڈلیوں میں گولیوں سے بھرے میگزین باندھے ہوئے تھے۔ ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے۔ حملہ آور وردی میں ملبوس تھا، جس کی عمر تیس سے چالیس سال کے درمیان تھی۔ دوسری جانب بنگلادیشی کھلاڑی تمیم اقبال کے مطابق مسجد میں حملے کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی وہیں موجود تھی جو محفوظ رہی۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے۔
بنگلادیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اس موقع پر کہا کہ مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم بھی موجود تھی جو اس واقعے میں محفوظ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکینڈا آرڈرن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں فائرنگ دہشتگردی ہے۔ انتظامیہ نے شہر کی دیگر مساجد خالی کرواکر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ شہر کے گرجا گھر اور اسکولز بند کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے