تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں ناگرہ میں ماں اور 3 بیٹیاں پراسرار طور پر جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں ناگرہ میں ماں اور 3 بیٹیاں پراسرار طور پر جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورو رپورٹ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں ناگرہ میں ماں اور 3 بیٹیاں پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رجحانہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں ناگرہ میں ریاض نامی شخص کی بیوی اور 3 بیٹیاں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے ریاض کو حراست میں لے لیا جبکہ 50 سالہ نسیم بی بی اس کی بیٹیوں رضیہ، خدیجہ اور عائشہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیں۔ ریاض کا کہنا ہے کہ بیوی اور بیٹیاں اچھی بھلی تھیں، گزشتہ رات رات وہ کھانا کھا کر سوئیں لیکن صبح مردہ حالت میں ملیں ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے