تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی سندھ کے احکامات پر ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے تقریب کا اہتمام، خواتین افسران، سول سوسائٹی، لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل کالجز کی طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی سندھ کے احکامات پر ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے تقریب کا اہتمام، خواتین افسران، سول سوسائٹی، لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل کالجز کی طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد زون غلام سرور جمالی اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات کی روشنی میں عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی جانب سے پولیس ٹریننگ اسکول میرپورخاص میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد زون سرور جمالی، ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ سمیت خواتین افسران، سول سوسائٹی، لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل کالجز کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوران تقریب ایس ایس پی میرپورخاص نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت نے ہر دور میں مرد کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے سماج کی خدمت اور ایثار کی داستانیں رقم کی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عورت کو محکوم اور پابند رکھ کر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ۔ ڈی آئی جی ثاقب اسماعیل میمن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کی عورتیں مردوں سے کم نہیں اور ہر محکمے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا تحفط ہماری ذمہ داری اور اولین فرض ہے، تقریب سے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد زون سرور جمالی کا کہنا تھا کہ عورت ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے روپ میں کسی بھی خاندان کے اتحاد عزت اور ناموس کی ضمانت ہے۔ آج خواتین کی عزت کرنے اور انکی قدر کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ملک کی خواتین ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی جیسے اقدامات میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا انفرادی اوراجتماعی کردار بطریق احسن انجام دے رہی ہیں۔ لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی ہر پلیٹ فارم پر ناصرف حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ انکی صلاحیتوں کا برملا اظہار اور اعتراف بھی کیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں خواتین افسران کو پولیس کے جملہ شعبہ جات میں اہم ذمہ داریوں کے مواقع دیئے جارہے ہیں تاکہ ایک مثال بنکر خواتین افسران مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنی محنت لگن اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کراسکیں۔ تقریب میں موجود سول سوسائٹی و دیگر اداروں سے وابستہ خواتین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد غلام سرور جمالی نے سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ خواتین میں اعزازی شیلڈ کے تحائف بھی تقسیم کیئے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد سرور جمالی کو اعزازی شیلڈ اور شال کے تحائف پیش کیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے