کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ پاپولیشن سندھ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، دھرنے اور علامتی بھوک ہڑتال کی- جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد کرنے کا مطالبہ ایپکا سندھ کے مرکزی صدر پیرل دایو نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کرپشن، بدعنوانی ناسور بن چکی ہے ادارے تباہ ہوچکے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے افسر شاہی کرپشن کے علاوہ کوئی کام کرنے کے لئے تیار نہیں، ملازمین کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں، افسر شاہی ملازمین کے مسائل کرنے میں رکاوٹ ہیں افسر شاہی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ 2009 سے 2012 تک کے ملازمین کو ریگیولر کرنے کو تیار نہیں- ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افسر شاہی کے ان بیانات کا نوٹس لیں اور ہمارے مطالبات جن میں
2009 سے 2012 تک کے تمام ملازمین کونٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر ریگیولر کیا جائے-
چھوٹے ملازمین FWA میل، فیمیل، چوکیدار، ڈرائیور، ہیلپروں کو دئیے گئے پرموشن کو بحال کیا جائے- تمام سوشل ملازمین کو اسکیل دے کر ریگیولر کیا جائے-
سرکاری ملازمین کے گریڈس کو اپ گریڈ کر کے ٹائم اسکیل دیا جائے-
ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور الاؤنسز میں پچاس فساد اضافہ کیا جائے-
اس موقع پر ایپکا کے دیگر رہنماؤں جن میں لقمان بھگیو، شاہد حسین بھٹو، یونس انڑھو، یٰسین بھٹو، مسز شاہین قددوس، رفعت خان، زرینہ چانڈیو، ثریا و دیگر نے اپنے مشترکہ طور پی اعلان کیا کہ کرپٹ عناصر عناصر میڈیا میں خبریں رکوانے میں سرگرم ہیں چند میڈیا گروپ کرپٹ لوگوں کے بیانات چھاپ کر مظلوموں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں مظلوم لوگوں کی حق تلافی سے نہ کی جائے ہماری میڈیا سے گزارش ہے کہ مظلوم کی آواز بنیں اور حق کا ساتھ دیتے ہوۓ مظلوم ملازمین کی آواز کو ایوانوں میں موجود حکومتی نمائندوں تک ہمارے مطالبات پہنچائیں- اگر اداروں سے دوہرا نظام ختم کیا جائے اگر حکومت سندھ نے ہمارے مطالبات 15 فروری تک نہ مانے تو ہم مجبوراً وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے-
محکمہ پاپولیشن سندھ کے ملازمین کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ، 15 فروری تک مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے- فوٹو: نوپ نیوز
Home / اہم خبریں / محکمہ پاپولیشن سندھ کے ملازمین کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ، 15 فروری تک مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے-