کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی ساٸيٹ اے پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت گھیراٶ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 اسٹریٹ کرمنلز ایس ایچ او ساٸٹ اے خالد رفیق کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز و نقدی برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کےخلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ساٸٹ اے خالد رفیق نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لیے ڈنڈا اٹھالیا ہے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸٹ اے خالد رفیق کے سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل فرمان اللّٰه ولد حاکم خان اور شاہد ولد سید رشید کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز و نقدی برآمد۔ ملزمان اسلحہ کے زور پہ شہرِ کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے پھرتے تھے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ساٸيٹ اے خالد رفیق نے یہ موأقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے انکے ساتھ سختی سے نِمٹھا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف کی فراہم کر سکے۔
![]()