تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گجرات (رپورٹ سلیمان بٹ سے) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔تھانہ شاہین چوک پولیس نے کارروائی کرکے 1700گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایچ اوتھانہ شاہین چوک  ایس آئی فیاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش شہباز بیگ ولد نواز بیگ قوم مغل سکنہ مسلم پورہ 2۔ مرزا شاہزیب ولد اورنگ زیب قوم انصاری سکنہ کوٹ رانجھاکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1700گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے