تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے، گزشتہ روز کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے آج صبح فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد پی آئی اے نے اپنی معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کے غیر معمولی حالات کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے پی آئی اے معذرت خواہ ہے ڈسٹرکٹ مینیجر اور اسٹیشن مینجر کی نگرانی میں پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی مکمل رہنمائی کے لئے پی آئی اے بکنگ دفاتر اور ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ مسافروں سے رابطہ کر کے ان کو پروازوں کے شیڈول سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پیر کو بحال کیا جائے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے