میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں ون ویلنگ میں زخمی ہونے والے بچوں کی خبر پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کاروائی کا حکم. کم عمر کے بچوں سے موٹر سائکلیں چنگچیاں باؤنڈ کرنے پر ٹریفک پولیس اور متعقلہ تھانوں کی کاروائیاں جاری. ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن کامران ھالیپوٹو نے 25 موٹر سائکلیں ٹریفک سارجنٹ عبدالحفیظ آرائیں نے 50 موٹر سائکلیں، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ تعلقہ، ایس ایچ او محمود آباد اور ایس ایچ او غریب آباد نے بھی درجنوں موٹر سائکلیں کم عمر کے بچوں سے لیکر باؤنڈ کردی۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے والدین سے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے چھوٹے کم عمر کے بچوں کو موٹر سائکل یا کسی بھی قسم کی سواری نہ دے انکی زندگیوں پر رحم کریں ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔
![]()