تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

سندھ بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) سندھ بھر کی طرح نوشہرو فیروز میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری او پی ڈیز بند، پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری او پی ڈیز بند کی گئی اپنے حق کے مطالبات میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ڈاکٹرز کو الاؤنسز اور پروموشن دیگر صوبوں کے برابر دیئے جائیں سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹروں کے مساوی تنخواہیں دی جائیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی نوشہرو فیروز، مورو، کنڈیارو، بھریا محراب پور سمیت ضلع بھر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے او پی ڈی کے بائیکاٹ کے سبب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے گاؤں شہر سے آنے والے مریض رل گئے ہسپتا ل عملے کا کام چھوڑ ہڑتال کے باعث ایمرجینسی کو بھی لاک کردیا ہے علاج کے لیے آنے والے مریض مشکلات میں مبتلا ہوگئے۔ شہر و گرد نواح سے علاج کے لیے اآنے والے مریض ادویات نہ ملنے پر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے