تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداروں کو بحال کرے۔ شمس الرحمن صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان

حکومت پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداروں کو بحال کرے۔ شمس الرحمن صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن نے کہا ہے کہ سودی قرضوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت میں گزشتہ تین حکومتوں کی کابینہ بیٹھی ہوئی ہے جنہوں نے ملک کو لوٹ کر لوگوں کے قرضے معاف کروائے۔ ٹھیکیداری نظام ملک میں عروج پر ہے۔ حکومت پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداروں کو بحال کرے۔ ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق کی تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سید نظام الدین شاہ، شکیل شیخ، عبدالسلام، قاسم جمالی، شاہد ایوب اور امان بادشاہ موجود تھے۔ شمس الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیںاور اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ لیبر قوانین پر عمل در آمد نہیں کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں مزدوروں کے لئے مستقل ملازمتوں کا کوئی سلسلہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداری نظام ملک میں عروج پر ہے۔ ہزاروں ادارے ٹریڈ یونین کے حق سے محروم ہیں اور اب جن اداروں میں ٹریڈ یونین ہے ان کو اس سے محروم کیا جارہا ہے۔ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیم کے حوالے سے کوئی پیکج نہیں دیا جارہا ہے۔ سانحہ بلدیہ کے مجرموں کو اب تک کٹھروں میں نہیں لایا گیا اور نہ ہی مرنے والوں کے لواحقین کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ سانحہ بلدیہ کے لواحقین کے لئے بیرون ملک سے امداد آئی ان کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ کس کی جیب میں گئی۔ انہوں نے کہا کہ لیبر قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے اور حکومت کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداروں کو بحال کرنا چائیے۔ کے الیکٹرک کی نجکاری منسوخ کردی جائے کیوں کہ ان کی وجہ سے دن بدن عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کم سے کم اجرت طے کرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو ان کا حق دیا جائے تاکہ وہ مالکان کی محتاجی سے بچے رہیں۔ڈاک ورکرز کے 140 دن گزرنے کے باوجود ان کے مطالبات نہیں مانے گئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ شمس الرحمان نے کہا کہ لیبر قوانین کو اردو میں شائع کیا جائے تاکہ یہ عام آدمی کی سمجھ میں آسکے اور حکومت ٹریڈ یونین کی آڑ میں آنے والی مشکلات کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے لئے تحریک شروع کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنوں سے احتساب کا سلسلہ شروع کریں۔ سودی قرضوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت میں گزشتہ تین حکومتوں کی کابینہ بیٹھی ہوئی ہے۔ جنہوں نے ملک کو لوٹ کر لوگوں کے قرضے معاف کروائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے