کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس اِن ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت بدنامِ زمانہ 3 منشیات فروش ایس-ایچ-او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں. ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و 770 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کی سربراہی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک جراٸم پیشہ عناصر و منشیات مافیا کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر سمیت بدنامِ زمانہ 3 منشیات فروشوں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل قدیر احمد ولد شہزاد، محمد عمران ولد محمد رمضان، محمد جہانزیب ولد محمد اقبال، محمد سلمان ولد غلام محمد و جہانگیر ولد اقبال کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و 770 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے دار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()