تازہ ترین
Home / اہم خبریں / واپڈا میرپورخاص میں جہاں بھی غیر قانونی عمل ہو فوری طور پر نشاندہی اور آگاہی دیں۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب

واپڈا میرپورخاص میں جہاں بھی غیر قانونی عمل ہو فوری طور پر نشاندہی اور آگاہی دیں۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب اور کراچی سے ایم این اے شکور شاد میرپورخاص ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ اور یوتھ ونگ ڈویژن کے صدر توصیف ملک کی دعوت پر سید ہاوّس میرپورخاص آمد جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا کارکنوں اور تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کی ملاقات میں سندھ اور میرپورخاص میں بجلی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ توصیف ملک نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص ڈویژن میں واپڈا کے ادارے میں بے تحاشہ کرپشن ہو رہی ہے عوام ناجائز ڈیڈیکشن سے پریشان ہیں ادارے سے کرپشن کا خاتمہ لازمی ہے۔ وفاقی وزیر نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں سے مکمل رابطے میں رہوں گا جہاں بھی غیر قانونی عمل ہو آپ نے مجھ سے رابطہ کرکے تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے۔ پارٹی تنظیمی عہدیدار نائب صدر سندھ ایوب شر، ضلعی صدر نورمحمد سیال، جنرل سیکریٹری احمد مکی مری، نائب صدر گل حسن لغاری، تعلقہ صدر رمضان راجپوت، ڈویژن سیکریٹری اطلاعات عمران شاہ، سٹی صدر راشد راجپوت و دیگر نے سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا اور وفاقی وزیر کو میرپورخاص میں واپڈا ادارے پر خصوصی توجہ دینے کی گزارش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے