کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی خوش آئند بات ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے 5 میچز ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں رہنے لوگوں کو کوشش کریں گے کسی قسم کی کوئی پرشانی کا سامنا نہ ہو۔ پی یس ایل فور کی ٹکٹیں 17 فروری سے 25 فروری تک آن لائن فروخت ہونگی۔ پی ایس ایل فور میں کراچی شہر کو بھرپور طریقے سےسجایا سجایا جائے گا۔ کراچی کو 7 مارچ سے 17 مارچ تک کرکٹ سٹی قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں جو بھی انٹرنیشنل کھلاڑی آئیں گے ان کا بھرپور خیال بہترین سیکورٹی مہیا کریں اور کراچی بھرپور میزبانی کے فرائض سر انجام دے گا۔ 28 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
![]()