میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ضلعی انتظامیہ اور فلاور شو مینجمنٹ کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو(گلستان بلدیہ) پارک میرپورخاص میں 7 سے 9 فروری تک ہونے والی 3 روزہ سالانہ 61 ویں پھولوں کی نمائش اختتام پذیر ہوئی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ پھولوں کی نمائش کامیاب اور عوام کی توجہ کا مرکز رہی انہوں نے 61 سال سے باقاعدگی سے نمائش کے انعقاد پر نمائش کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اورعوام کو یقین دلایا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد جاری رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شا ہ نے کہا کہ میرپورخاص کی عوام کیلئے جلد میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عطا اللہ شاہ، سیاسی رہنما کرن کمار، مرزا مسرور بیگ، قائم سولنگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر فلاور شو کے جنرل سیکریٹری محمد نواز نے بتایا کہ نمائش میں 200 سے زائد پھولوں کی اقسام رکھی گئی ہیں جس میں 50 موسمی اور 150 غیر موسمی پھول شامل ہیں نمائش میں 15 اسٹال جس میں 7 پھولوں کے 8 مختلف اسٹال ہیں نمائش میں پاک گرین فاؤنڈیشن، تعلیمی بورڈ، بھٹائی ڈینٹل میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج، ڈپٹی کمشنرہاؤس، سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، محکمہ زراعت، مرکزی عید گاہ، میرپورخاص شوگر مل، سرکاری اور نجی اسکولوں کالجوں اورمیرپورخاص کے دیگر اداروں نے اپنے اپنے اسٹال لگائے ہیں اس موقع پر نمائش میں پھولوں کے اسٹال لگانے والوں میں پہلا انعام میرپورخاص شوگر مل، دوسرا انعام مرکزی عید گاہ کھارپاڑہ میرپورخاص اور تیسر اانعام بھٹائی ڈینٹل میڈیکل کالج میرپورخاص نے حاصل کیا تقریب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے نمائش کے موقع پر پھولوں کی شناخت، پھولوں کے نام لکھنے، پھولوں کے گلدستے بنانے اور پھولوں کی پینٹنگ کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولوں کے بچوں میں بھی انعامات دئے گئے اس موقع پرایس ایس پی عابد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسان طارق، ڈائریکٹر سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد خان بلوچ، منصورچیمہ، کریم میمن، سرکاری اداروں کے افسران، کاروباری و سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات ، اساتذہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()