Home / اہم خبریں / استنبول ترک پولیس نے گزشتہ رات استنبول کی سڑکوں پر پاکستانیوں کے شکار کے لیے نکلے 15 افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا

استنبول ترک پولیس نے گزشتہ رات استنبول کی سڑکوں پر پاکستانیوں کے شکار کے لیے نکلے 15 افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا

ترکی / استنبول (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) استنبول ترک پولیس نے گزشتہ رات استنبول کی سڑکوں پر پاکستانیوں کے شکار کے لیے نکلے 15 افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا ہے جو غیرقانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے۔ ترک اخبار حریت ڈیلی کے مطابق یہ افغان شہری ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے استنبول کے علاقے سلطان گیزی میں مختلف کلبوں اور دیگر مقامات پر کچھ پاکستانیوں کو تلاش کرتے پھر رہے تھے۔ علاقہ مکینوں نے ایک ساتھ اتنے سارے غیرملکیوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تفتیش کی تو انہوں نے بتایا کہ کچھ پاکستانیوں نے انہیں لوٹا ہے اور وہ انہی کی تلاش میں گلیوں گلیوں گھوم رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے افغان شہریوں کے الزام پر ڈکیتی کی اس واردات کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان افغان شہریوں کو جلد ملک بدر کرکے واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے