Home / اہم خبریں / جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری پاکستان بلوانے کا مطالبہ کردیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری پاکستان بلوانے کا مطالبہ کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا اٹلی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری پاکستان بلوانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اٹلی کے شہر روم میں تین سو پاکستانیوں کو روکنے کا معاملہ پر رد عمل دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اٹلی میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد محصور ہوکر رہ گئی ہے پوری دنیا میں جو پاکستانی موجود ہیں اگر وہ پاکستان واپس آنا چاہ رہے ہیں جو میڈیکل سرٹیفکیٹ کے باعث سفر نہیں کر پارہے انہیں سفر کی اجازت دی جائے حکومت سفارتی حکام سے رابطہ کرے اور پاکستانیوں کو پاکستان بلوائے، پاکستان پہنچنے پر تمام افراد کی اسکریننگ کی جائے اور اگر کسی فرد کو کرونا ہو انہیں قرنطینہ بھجوایا جائے، پاکستانی حکومت کرونا وائرس سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرے، اطالوی حکومت کرونا وائرس کے معاملہ پر کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے