Home / اہم خبریں / میرپورخاص ضلعے میں بیرون ممالک سے آنے والے 116 افراد میں سے 67 کو چیک کیا اس وقت تک کسی بھی فرد میں کورونا وائرس تصدیق نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص ضلعے میں بیرون ممالک سے آنے والے 116 افراد میں سے 67 کو چیک کیا اس وقت تک کسی بھی فرد میں کورونا وائرس تصدیق نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپنانے سے خود کو اور اپنے گھر والوں کو وبائی مرض کورونا وائرس سے بچاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کے حوالے سے دربار ہال میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص ضلعے میں بیرون ممالک سے آنے والے 116 افراد میں سے 67 کو ان کے گھروں میں 14 روز تک روزانہ چیک کیا گیا ہے جس میں سے اس وقت تک کسی بھی فرد میں کورونا وائرس تصدیق نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ موجودہ 52 افراد کو 14 روز پورے ہونے تک چیک کیا جائے گا کھانسی، زکام، نمونیہ بخار اور دیگر علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مشتبہ افراد کا آغا خان ہسپتال سے ٹیسٹ کرایا جائے گا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں آئسولیشن وارڈ میں دیکھ بھال کیلئے رکھا جائے گا جہاں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر ایس ایس پی جاوید بلوچ نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر فسادی پوسٹیں شیئر کرنیکی رپورٹ ملی ہیں انہوں نے علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین سے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایسے لوگوں کو روکا جائے جس پر علماء کرام نے امن و امان برقرار رکھنے کا یقین دلایا اور کہا کہ موجودہ حالات میں جو بھی لوگ امن و امان میں خلل ڈال رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کامران شیخ نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے 22 مقامات پر کورونا وائرس آگاہی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں ماسک، صابن، سینیٹائزر اور کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ مساجد، امام بارگاہوں، بلدیہ، ڈپٹی کمشنر آفس اور عوامی مقامات پر اینٹی وائرس اسپرے کرایا گیا ہے اجلاس میں مفتی شریف سعیدی، حافظ محمود قادری، مولانا صادق سعیدی، سید ضیا حید نقوی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، سید حمزہ نقوی، شاکر حسین شاکر، ثاقب کاظمی، واحد پہلوانی سمیت دیگر علماء کرام اور افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے