Home / Home / ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 151 رنز کا ہدف 17 گیندیں قبل بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 151 رنز کا ہدف 17 گیندیں قبل بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر حساب برابر کردیا۔ اس سے قبل 8 مارچ بروز اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 151 رنز کا ہدف 17 گیندیں قبل بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے کراچی کنگز کو بآسانی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا کراچی کنگ کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت ہوا۔ کپتان سہیل اختر اور تجربہ کار آلراؤنڈر محمد حفیظ کے علاوہ لاہور قلندرز کا کوئی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ سہیل اختر نے 68 رنز کی انفرادی اننگز کے دوران فخر زمان اور کرس لیِن کے ہمراہ بالترتیب 49 اور 23 رنز کی شراکت قائم کی۔ فخر زمان 17 اور کرس لیِن 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز کی امیدوں کا مرکز بین ڈنک متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ وہ 9 رنز بنا کر عمید آصف کا شکار بنے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ میدان میں آئے تو انہوں نے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔ تجربہ کار بلے باز نے 22 گیندوں پر 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 150 تک پہنچایا۔ اس دوران سمت پٹیل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ویزے مجموعے میں 5 رنز کا اضافہ کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہو ر قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے ارشد اقبال اور عمید آصف نے 2،2 جبکہ کرس جارڈن نے ایک وکٹ حاصل کی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابراعظم نے بااعتماد بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں جارحانہ مزاج بلے بازوں نے ہوم گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔ اس دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرجیل خان کے دو کیچز بھی چھوڑے دونوں کے درمیان 151 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کی چوتھی سب سے طویل پارٹنرشپ ہے۔ شرجیل خان نے 59 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ بابراعظم 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ بابراعظم کی 12ویں اور شرجیل خان کی تیسری نصف سنچری ہے۔ بابراعظم وہ واحد بلے باز ہیں جو اب تک لیگ میں 12 نصف سنچریاں بناچکے ہیں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامیابی کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری سے چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شرجیل خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے