تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت پنجاب کی اعلیٰ تعلیم پر خصوصی توجہ ہے پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں جدید ترین طریقہ تعلیم سے طلباء کو سینچ کر ملک کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور

حکومت پنجاب کی اعلیٰ تعلیم پر خصوصی توجہ ہے پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں جدید ترین طریقہ تعلیم سے طلباء کو سینچ کر ملک کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) حکومت پنجاب کا اعلیٰ تعلیم پر خصوصی فوکس اور توجہ ہے پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں جدید ترین طریقہ تعلیم سے طلباء کو سینچ کر ملک کا مستقبل سنوار رہے ہیں علم انسان کی معراج ہے جو ہمیں زمین سے اخلاقیات، تہذیب و تمدن کی اونچائی تک لے جاتی ہے، درخت لگانا سنت نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بھی مدد ملتی ہے اور ساتھ دیگر بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور رانا غلام یاسین نے گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت کالج میں ”شجر کاری“ کے موقع پر پودے لگاتے ہوئے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالجز میں طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم سے ہمکنار کرنے کیلئے کالج کا ماحول صاف ستھرا فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنا سلسلہ تعلیم دلی اطمینان کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور ملکی ترقی و خوشحالی کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیم و تدریس پر خصوصی فوکس ہے جس کے پیش نظر تعلیم کی تمام تر سہولتیں کالج میں مہیا کی جا رہی ہیں اور درس و تدریس پیشہ پیغمبری ہے تمام اساتذہ اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی، فرض شناسی اور ایمانداری سے سر انجام دیں تاکہ نوجوان بچوں کو روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر احمد بخش خان، ڈاکٹر ارشاد علی، پروفیسر عابد بیگ، پروفیسر دلشاد قریشی، پروفیسر سلیم امجد، پروفیسر اختر علی قریشی ودیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے