ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ موسمیات نے ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں میں دو ہفتے مزید کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی کر دی، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیشگوئی ہے تاہم بارش کے بعد دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا اور سردی بھی برقرار رہے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ کی سردی نے پچھلے سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ 2019 میں ماہ دسمبر کا درجہ حرارت اتار چڑھاﺅ سے منفرد ریکارڈ بنا چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ صدی 1910 میں درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2002 اور 2019 میں درجہ حرارت 2 تک ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ سال جنوری میں درجہ حرارت گرنے کے امکان نہیں ہے۔ رواں ماہ دھند کے تسلسل اور سورج نہ نکلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضا فہ کردیا گیا۔
![]()