تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاق کی عدم دلچسپی کے باوجود سندھ حکومت بہترین کام کررہی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

وفاق کی عدم دلچسپی کے باوجود سندھ حکومت بہترین کام کررہی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سندھ حکومت پر تنقید کے علاوہ بھی کوئی کام کرلیں فردوس عاشق اعوان کراچی آئیں اور سندھ حکومت کے ترقیاتی پراجیکٹ دیکھیں۔ وفاق کی عدم دلچسپی کے باوجود سندھ حکومت بہترین کام کررہی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب سیاست میں ناکامی ہو تو بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ سندھ کو پسماندہ رکھنے کی سازش کرنے والے ہی سندھ حکومت پر تنقید کررہے ہیں جو سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے ہیں وہ کرپشن کے خلاف بات کررہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت سے سیاسی یتیم خوف کا شکار ہیں۔ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے سلیکٹیڈ حکومت کو نظر نہیں آتے۔ آج بھی پیپلز پارٹی پاکستان کی ہر دل عزیز سیاسی جماعت ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے