Home / اہم خبریں / بارہ سالوں کے بعد پیپلز پارٹی کو احساس ہوا ہے کہ سندھ کی عوام کو مسائل کا سامنا ہے کھلی کچھریاں کی جائیں۔ حلیم عادل شیخ

بارہ سالوں کے بعد پیپلز پارٹی کو احساس ہوا ہے کہ سندھ کی عوام کو مسائل کا سامنا ہے کھلی کچھریاں کی جائیں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ میں سندھ حکومت کے وزراء کی کھلی کچہریوں کے حوالے سے ا پنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کو بارہ سالوں کے بعد عوام کا خیال آیا ہے۔ بارہ سالوں کے بعد پیپلز پارٹی کو احساس ہوا ہے کہ عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے لئے وزراء کو کو کھلی کچھریاں منعقد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ کھلی کچھریاں فوٹو سیشن ہی صحیح مگر یہ لوگ عوام میں تو آئے۔ اب عوام بتائے گی ان کی کیا کارکردگی رہی ہے۔ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور سندھ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں جہاں کھلی کچھریاں منعقد ہورہی ہیں وہاں اپنے مسائل پیش کریں اور ہمیں آگاہ کریں مسائل پیش کرنے کے بعد اگر ان کا حل نہ نکلا تو ہمیں بتائیں ہم اسمبلی میں ان کو یاد دلائیں گے کہ انہوں نے کھلی کچہریوں میں عوام سے کیا وعدے کئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کراچی کی صفائی کے حوالے سے شروع کردہ کلین مائی کراچی مہم مکمل ناکام ہوچکی ہے میرے حلقے پی ایس 99 میں پانچ کروڑ سے زائد کا فنڈ ہڑپ کرنے کے لئے 35 سے زائد اونھے اور گہرے کھڈے کھودے گئے ہیں تین ماہ گذرنے کے باوجود بند نہیں کیے گئے ہیں۔ مقامی پی پی کے بلدیاتی چیئرمین و وائس چیئرمین کے ڈی اے افسران سے ملکر ساڑھے پانچ کروڑ کا بجٹ کھانے کے لئے کھڈے کھودے جن کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جن کو ہم اپنی مدد آپ کے تحت بند کرا رہے ہیں۔ پورے سندھ کی طرح میرے حلقے کو بھی وزیر اعلیٰ نے گٹرستان بنا دیا ہے گٹروں کا پانی گھروں، اسکولوں اور مساجدوں میں داخل ہوگیا ہے عوام پریشان ہیں۔ اپنے مدد آپ کے تحت ہم کام کر رہے ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے