میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے آٹے کے نرخ میں اضافہ، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو جائز نرخ پر آٹا فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کسی کو بھی ناجائز منافع لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی یہ بات انہوں نے آٹے کے نرخ میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے متعلق کمشنر کانفرنس ہال میں متعلقہ افسران مل و چکی مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخ سے زائد نرخ پر آٹا فروخت کرنے والے مل مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے جائز نرخ پر عوام کو آٹے کی فراہمی کیلئے مل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ہر مل میں فیئر پرائس اسٹال لگا کر مقررہ نرخ کے بینر لازمی آویزاں کریں کمشنر نے مزید کہا کہ عوام تک جائز نرخ میں آٹے کی فر اہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع نوشہرو فیرز سے 2 لاکھ اور پاسکو گودام عمرکوٹ سے گندم کی 35 ہزار بوریاں منگوائی گئی ہیں جو مل مالکان کو سرکاری نرخ پر فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی مزید گندم منگوائی جائے گی کمشنر نے مل مالکان کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوام کو جائز نرخ پر آٹا فروخت کیا جائے گندم کی سپلائی بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے مل مالکان سے مکمل تعاون کیا جائے گا اجلاس میں محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ چالان جمع کرانے والی ملوں کو گندم کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔
![]()