Home / اہم خبریں / ڈی ای او نواب علی کیس میں اہم پیشرفت، واقعہ خود کشی کا نہیں قتل کا تھا ڈی آئی جی ہزارہ کی تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ڈی ای او نواب علی کیس میں اہم پیشرفت، واقعہ خود کشی کا نہیں قتل کا تھا ڈی آئی جی ہزارہ کی تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) بارہ اکتوبر کو ڈی ای او ضلع کولئی پالس نواب علی کے پراسرار قتل کا واقعہ پیش آیا ابتداء میں پولیس نے بھی اسکو خودکشی قرار دیا مگر جب اس کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ نواب علی نے خودکشی نہیں کہ تھی انکو قتل کیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل نے ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان اور ڈی پی او کولائی پالس افتخار احمد کی نگرانی میں اس کیس کی تفتیش کے لیے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس کے انچارج ایس پی انوسٹیگیشن مانسہرہ عارف جاوید تھے انوسٹی گیشن ٹیم میں ارشد محمود ایس پی انوسٹیگیشن کولئی پالس، حبیب الرحمان ڈی ایس پی پالس، ریاض خان ڈی ایس پی پٹن، عاشق حسین ڈی ایس پی انوسٹیگیشن مانسہرہ، ایس آئی فیاض خان، ایس آئی محبوب الرحمان، ایس آئی عاقبت شاہ اور دیگر شامل تھے آرمز ایکسپرٹ اور فرانزک رپورٹ میں نواب علی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا مقتول کو تین سے چار فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئی تھیں مقتول کے ہاتھوں پر بھی بارود کے آثار نہیں ملے مقتول کو درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کی وجہ سے قتل کیا گیا ایم پی اے پی کے ستائیں اسکے حواریوں اور آفس سٹاف کے دباؤ کی وجہ سے مقتول ڈی ای او نے چھبیس ستمبر کو سترہ افراد کے آرڈر کیے تھے جوکہ انہوں نے وقوعہ والے دن دستبردار کر لیے تھے اسکے علاوہ مقتول ڈی ای او نواب علی پر چار مزید ڈرائیور بھرتے کرنے کے لیے دباؤ تھا انہوں نے اس سے انکار کیا پولیس تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کو اٹھارہ بیس دن قبل ایبٹ آباد لیجا کر کمرے میں بند کیا گیا اور تشدد کیا گیا قتل سے ایک دن قبل بھی نواب علی کے کمرے کو تالا لگا کر کمرے میں محبوس رکھا گیا کہ آرڈر کریں پولیس نے اپنی طرف سے بھی قتل کا مقدمہ درج کیا مقتول کے بھائی نے بھی انہی نامزد ملزمان پر دعویداری کی پولیس نے نو ملزمان کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے سات روز کی پولیس حراست حاصل کر لی ہے جبکہ دو ملزمان کی کی گرفتاری بقایا ہے ملزمان میں بادل خان سینیٰر کلرک، اقبال حکمت ایس ڈی ای او، مفتی عبیدالرحمان ایم پی اے پی کے ستائیس پسند خان کلرک، چار ڈرائیور کی آسامی کے امیدوار اقبال، عبدالودود، دوست محمد، عبیداللہ، نورالحق ٹیچر، فخر الدین اور زاکر شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے